0
Wednesday 9 Jun 2021 00:02

پاراچنار، ساجد حسین طوری کو پی پی کا صوبائی عہدہ ملنے پر تقریب کا انعقاد

پاراچنار، ساجد حسین طوری کو پی پی کا صوبائی عہدہ ملنے پر تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار پریس کلب میں پیپلزپارٹی ضلع کرم کے رہنماوں نے ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں پیپلزپارٹی کے ورکرز اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر پی پی پی ضلع کرم کے سینیئر نائب صدر جمیل حسین طوری نے چیئرمین بلاول زرداری، صوبائی صدر اور مرکزی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ضلع کرم سے تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پی پی پی کے ہر دلعزیز رہنماء ساجد حسین طوری کو پی پی پی خیبرُپختونخوا کا بطور نائب صدر انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ساجد طوری پی پی پی کے قائدین کی امیدوں پر پورا اتریں گی۔ اس موقع پر جمیل حسین طوری نے خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کو بھی مبارکباد دی۔ بعدازاں کیک کاٹا گیا اور شہید بھٹو کے مشن کو آگے لیجانے کا عہد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 937028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش