0
Wednesday 9 Jun 2021 01:13

مسئلہ کشمیر و فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، راو محمد ظفر 

مسئلہ کشمیر و فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، راو محمد ظفر 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کی نومنتخب مجلس شوری کا خصوصی اجلاس امیر صوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر کی صدارت میں ہوا۔ جس میں نومنتخب اراکین صوبائی مجلس شوری ڈاکٹر صفدر ہاشمی ملتان، پروفیسر علی اصغر سلیمی ملتان، ڈاکٹر عمران فاروق خانیوال، سید جاوید حسین شاہ وہاڑی، ڈاکٹر طاہر احمد لودھراں، مولانا راو منور حسین بہاولپور، نصراللہ خان ناصر بہاولپور، چوہدری افتخار ندیم بہاولنگر، قاری سعید رحیم یار خان، رشید احمد اختر ڈیرہ غازی خان، رانا عمردراز فاروقی مظفرگڑھ ، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک راجن پور، چوہدری منور حسین لیہ نے حلف اٹھایا۔ اجلاس میں صوبائی نائب امیر سید ذیشان اختر صوبائی قیم صہیب عمار صدیقی نائب قیمین، امرائے اضلاع نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب وعجم کا مسئلہ نہیں قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی مدد ہمارا دینی فریضہ ہے۔ مسئلہ کشمیر وفلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب برپا اور قوم کو دیانتدار قیادت فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ الیکشن میں حصہ لینا اور سیاسی حکومت قائم کرنا بھی دین کا کام سمجھ کر کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی عام و بلدیاتی انتخابات میں اپنے پرچم، نشان اور منشور کے مطابق ہر ضلع میں حصہ لے گی۔ ذمہ داران انتخابات کی بھرپور تیاری اور قوم کو دیانتدار، بے داغ اور اچھی شہریت رکھنے والے امیدوار کو پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دستور کی دفعہ 62,63 کے مطابق دیانتدار قیادت کو آگے بڑھانے کیلئے جماعت اسلامی معاشرے کے اچھے لوگوں کو انتخابات میں کھڑا کرے گی۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی، کیونکہ اپوزیشن کی برسراقتدار آنے والی جماعتوں نے اپنے دور میں وہی کام کئے تھے جو اب پی ٹی آئی حکومت کر رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 937037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش