0
Wednesday 9 Jun 2021 08:47

مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو جنوبی افریقا میں 7 سال جیل کی سزا

مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو جنوبی افریقا میں 7 سال جیل کی سزا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقا میں مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکا دہی کے الزام میں سات برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ آشیش لتا کو جنوبی افریقا میں عدالت نے سزا سنائی، ملزمہ پر چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کا الزام تھا، یہ رقم بھارتی روپیوں میں بتیس لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکا دینے کا الزام تھا۔ جس پر پیر کے روز عدالت نے انہیں قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی، ان پر کیس کا آغاز 2015ء میں ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 937071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش