QR CodeQR Code

مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو جنوبی افریقا میں 7 سال جیل کی سزا

9 Jun 2021 08:47

ملزمہ پر چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کا الزام تھا، یہ رقم بھارتی روپیوں میں بتیس لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقا میں مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکا دہی کے الزام میں سات برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ آشیش لتا کو جنوبی افریقا میں عدالت نے سزا سنائی، ملزمہ پر چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کا الزام تھا، یہ رقم بھارتی روپیوں میں بتیس لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکا دینے کا الزام تھا۔ جس پر پیر کے روز عدالت نے انہیں قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی، ان پر کیس کا آغاز 2015ء میں ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 937071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937071/مہاتما-گاندھی-کی-پڑپوتی-کو-جنوبی-افریقا-میں-7-سال-جیل-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org