0
Wednesday 9 Jun 2021 10:49

مودی حکومت میں آکسیجن اور انسانیت کی قلت ہے، پرینکا گاندھی

مودی حکومت میں آکسیجن اور انسانیت کی قلت ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن اور انسانیت کی کمی کی وجہ سے جس طرح سے بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ ایک بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کی جانی چاہیئے۔ پرینکا گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں آکسیجن اور انسانیت دونوں کی شدید قلت ہے، اس خوفناک جرم کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیئے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ دکھ کے اس ماحول میں مرنے والوں کے لواحقین سے میری ہمدردی ہے۔ پرینکا گاندھی نے قبرستانوں و  شمشان گھاٹوں اور کووڈ سے ہونے والی اموات کے حکومتی اعداد و شمار کے مابین فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے ہوئیں اموات کے بارے میں حکومت کے اعداد و شمار اور شمشانوں، قبرستانوں کے اعداد و شمار میں اتنا فرق کیوں۔ انہوں نے سوال کیا کہ مودی حکومت نے اعداد و شمار کو بیداری پھیلانے اور کووڈ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ذریعہ بنانے کی بجائے پروپیگنڈا کرنے کا ذریعہ کیوں بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش