0
Wednesday 9 Jun 2021 20:49

وفاق المدارس الشیعہ کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جون کو طلب

وفاق المدارس الشیعہ کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جون کو طلب
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جون بروز ہفتہ کو جامعۃ المنتظر لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق اجلاس میں یکساں قومی نصاب، وقف املاک بورڈ ایکٹ پر نظرثانی کمیٹی کی پیشرفت کا جائزہ، اتحاد تنظیمات مدارس کے بینک اکاونٹس اور مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 23 مارچ کو نئے صدر کے انتخاب اور کابینہ کی تشکیل کے بعد وفاق المدارس الشیعہ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں مختلف قومی امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 937081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش