0
Wednesday 9 Jun 2021 09:59

امریکا کی چند ممالک کیلئے سفری پابندیاں نرم

امریکا کی چند ممالک کیلئے سفری پابندیاں نرم
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے چند ممالک کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دیں، جن میں کینیڈا، میکسیکو، فرانس، جرمنی، جاپان، جنوبی افریقہ، اسپین اور یونان شامل ہیں۔ ایک امریکی عہدے دار کے مطابق کورونا وائرس کی بدلتی صورتِ حال کے ساتھ ٹریول ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی ڈی سی کی سفارشات کی روشنی میں سفری ہدایات میں ترمیم کی گئی ہے۔ امریکی عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو سفر سے پہلے ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یورپی یونین کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی شفاف ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ اور برطانیہ کے دوست چاہتے ہیں کہ سفر کو بحال کیا جائے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ سفری پابندیاں ختم ہو جائیں۔ جیک سلیوان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں سائنس اور صحتِ عامہ کے ماہرین کی رہنمائی پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے ساتھ ٹائم فریم کے تعین پر کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش