QR CodeQR Code

اسلاموفوبیا کیخلاف وزیراعظم امت کی ترجمانی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

9 Jun 2021 11:14

چودھری محمد سرور نے کہا کہ الیکشن 2023ء میں ہی ہوں گے، سیاسی مخالفین صبر و تحمل سے عام انتخابات کا انتظار کریں، عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے، اپوزیشن کی الیکٹورل ریفارمز کی مخالفت دھاندلی کی حمایت ہوگی۔ حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سینیئر صوبائی وزیر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ الیکشن 2023ء میں ہی ہوں گے، سیاسی مخالفین صبر و تحمل سے عام انتخابات کا انتظار کریں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے، اپوزیشن کی الیکٹورل ریفارمز کی مخالفت دھاندلی کی حمایت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کی ترجمانی کررہے ہیں۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان سمیت تمام طبقات حکومتی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں، پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 937094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937094/اسلاموفوبیا-کیخلاف-وزیراعظم-امت-کی-ترجمانی-کر-رہے-ہیں-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org