0
Wednesday 9 Jun 2021 12:45

کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنماء فاروق الحسن قادری گرفتار

کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنماء فاروق الحسن قادری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنماء فاروق الحسن قادری کو گرفتار کر لیا گیا۔ فاروق الحسن قادری کو لاہور پولیس نے کامونکی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاروق الحسن قادری کیخلاف 4 مقدمات درج تھے، جن میں وہ لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ فاروق الحسن کیخلاف کالعدم تحریک لبیک کے امیر کی گرفتاری کیخلاف پُرتشدد مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت مقدمات درج تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فاروق الحسن قادری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش