QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنماء فاروق الحسن قادری گرفتار

9 Jun 2021 12:45

پولیس ذرائع کے مطابق فاروق الحسن قادری کیخلاف 4 مقدمات درج تھے، جن میں وہ لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ فاروق الحسن کیخلاف کالعدم تحریک لبیک کے امیر کی گرفتاری کیخلاف پرتشدد مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت مقدمات درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنماء فاروق الحسن قادری کو گرفتار کر لیا گیا۔ فاروق الحسن قادری کو لاہور پولیس نے کامونکی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاروق الحسن قادری کیخلاف 4 مقدمات درج تھے، جن میں وہ لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ فاروق الحسن کیخلاف کالعدم تحریک لبیک کے امیر کی گرفتاری کیخلاف پُرتشدد مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت مقدمات درج تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فاروق الحسن قادری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 937114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937114/کالعدم-تحریک-لبیک-کے-مرکزی-رہنماء-فاروق-الحسن-قادری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org