QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار

9 Jun 2021 13:52

اپنے ردعمل میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تعلیم کیلئے بجٹ میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد فنڈز مختص کرکے قوم کیساتھ مذاق کیا گیا، سڑکیں بنانے سے ملکی ترقی نہیں ہوتی تو ترقیاتی بجٹ میں اڑتیس فیصد کا اضافہ کیوں کیا گیا۔؟


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہا کہ وزیراعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے، بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کو نظرانداز کیا گیا، صحت کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنا عوام دشمنی کی انتہا ءہے، تعلیم کے لیے بجٹ میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد فنڈز مختص کرکے قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا، سڑکیں بنانے سے ملکی ترقی نہیں ہوتی تو ترقیاتی بجٹ میں اڑتیس فیصد کا اضافہ کیوں کیا گیا۔؟


خبر کا کوڈ: 937129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937129/بلاول-بھٹو-کا-قومی-اقتصادی-کونسل-کے-فیصلوں-پر-تحفظات-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org