0
Wednesday 9 Jun 2021 14:53

دنیا ہمارے نبیۖ کے دین کی جانب دیکھ رہی ہے، شیخ رشید احمد

دنیا ہمارے نبیۖ کے دین کی جانب دیکھ رہی ہے، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے، رسول اللہۖ کے بعد نبوت کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہوگئے۔ عیدگاہ شریف راولپنڈی میں عالمی یارسول اللہۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رسول اللہ ۖ کے بعد نبوت کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہوگئے ہیں، پاکستان بھی اللہ اور اس کے رسول ۖ کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق، لیبیا، یمن کا آج کیا بنا ہے؟ چین ایران ہمارے ملک کے ساتھ جڑتا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ اس ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے، اس قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حامد سعید کاظمی میرے ساتھ کیبنٹ میں رہے ہیں، میں بھی اصلی پیروں کی طرف آیا ہوں، یہاں آنے والے عاشقِ رسول اور اسکے نبی ۖسے محبت میں آئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج دنیا ہمارے نبیۖ کے دین کی جانب دیکھ رہی ہے، آج دنیا میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے، دنیا میں اللہ کے نبیۖ کا جھنڈا اٹھانے والے ہی باقی رہیں گے، پیر نقیب کی قیادت میں سارے ملک میں لوگ نکلیں گے، اس قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے تو آپ یہاں تشریف لائے ہیں، یہ پنڈی کا اعزاز اور سعادت ہے کہ عیدگاہ شریف راولپنڈی میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 937148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش