0
Wednesday 9 Jun 2021 18:31

متبادل رہائش کی فراہمی، سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کیلئے خوشخبری

متبادل رہائش کی فراہمی، سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کیلئے خوشخبری
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور پاکستان کوارٹرز کی لیز کیلئے حکومت نے 413 ملین جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان کوارٹرز کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا مکینوں کے متبادل پراجیکٹ جلد کابینہ سے منظور کرا لیا جائے گا اور سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بہترین متبادل رہائش فراہم کریں گے، پاکستان کوارٹرز کی لیز کیلئے حکومت نے 413 ملین جاری کر دیئے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا ہے، ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کوارٹرز کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔ رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ پاکستان کوارٹرز میں ذاتی دلچسپی لینے پر گورنر سندھ کا مشکور ہوں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں  گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنے کا پلان فائنل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 937158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش