QR CodeQR Code

کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل انتہاء پسندی کی بدترین مثال ہے، محمد جاوید قصوری

9 Jun 2021 18:36

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ ہر سال اس قسم کے واقعات نوٹ ہوتے ہیں، مگر حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی کے باعث متاثرہ خاندان کو انصاف کی بجائے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے ساتھ پیش آنے والا دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے۔ حکومت پاکستان اس معاملے کو کینیڈا کے ساتھ سفارتی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائے۔ محض اخباری بیانات کافی نہیں۔ کینیڈا میں پاکستانی فیملی کا قتل انتہاء پسندی کی بدترین مثال ہے۔ دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ممالک میں بسنے  والے پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ ہر سال اس قسم کے واقعات نوٹ ہوتے ہیں مگر حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی کے باعث متاثرہ خاندان کو  انصاف کے بجائے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

دنیا کے تمام ممالک میں مجموعی طور پر لاکھوں پاکستانی آباد ہیں، جو ہر سال اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ نام نہاد امریکی جنگ میں 75 ہزار پاکستانی لقمہ اجل بن گئے، مگر امریکہ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کے دباو میں آئے بغیر مرتب کرنا ہوگا۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے، جس کا آئین و قانون ہے۔ المیہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت بھی جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں کو لے کر چل رہی ہے۔ جب تک ملک کے ایوانوں میں امریکی کاسہ لیس اور بزدل افراد موجود ہیں، اس وقت تک پاکستان دنیا میں جراتمندانہ موقف اختیار نہیں کرسکتا۔

 


خبر کا کوڈ: 937159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937159/کینیڈا-میں-پاکستانیوں-کا-قتل-انتہاء-پسندی-کی-بدترین-مثال-ہے-محمد-جاوید-قصوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org