QR CodeQR Code

گولان ہائٹس کا کنٹرول واپس لینا ہمارا قانونی حق ہے، دمشق

9 Jun 2021 19:48

سانا کیمطابق شامی وزارت خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم کو حاصل امریکہ کی کھلی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ گولان ہائٹس شام کی ملکیت ہیں اور ہمیشہ شام کیساتھ ہی متعلق رہینگی جبکہ امریکی حکام کی ہرزہ سرائی دمشق کو اپنے قانونی حق سے کبھی دستبردار نہیں کر سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ شامی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں غاصب صیہونی رژیم کی حمایت پر مبنی امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ گولان ہائٹس شام کی ملکیت ہیں جبکہ اقوام کی تمام منظور شدہ قراردادیں اس پر کھلا ثبوت ہیں۔ شامی خبرررساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے سابق امریکی حکومت کی جانب سے گولان ہائٹس کو اسرائیل کا حصہ قرار دیئے جانے کے فیصلے کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں اور اس کے آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور تاکید کی ہے کہ اپنی گولان ہائیٹس کو واپس لینے کے لئے بین الاقوامی قوانین کے مطابق جدوجہد شام کا قانونی حق ہے جبکہ امریکی، دمشق کے اس حق کو کبھی چھین نہیں سکتے۔ رپورٹ کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ سب پر واضح ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اور اس کی وسعت طلبی پر مبنی سیاست ہی پورے خطے کے عدم استحکام اور تناؤ کی اصلی وجہ ہے، کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے جبکہ امریکی حکام کی ہرزہ سرائی دمشق کو اپنے قانونی حق سے کبھی دستبردار نہیں کر سکتی۔


خبر کا کوڈ: 937174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937174/گولان-ہائٹس-کا-کنٹرول-واپس-لینا-ہمارا-قانونی-حق-ہے-دمشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org