0
Wednesday 9 Jun 2021 20:17

مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی کی حکومت کو سہارا دیا ہے، شازیہ مری

مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی کی حکومت کو سہارا دیا ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اصولی اور اخلاقی طور پر پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں عمران خان کو شکست دی جبکہ مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی حکومت کو سہارا دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو مسلم لیگ (ن) نے اپنی ذیلی تنظیم تصور کیا۔ شازیہ مری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی موجودہ نالائق حکومت کو من مانی کرنے نہیں دیگی جبکہ قومی اسمبلی میں عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو تعاون کی پیشکش کی ہے اور امید ہے کہ نیازی حکومت کو گرانے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر ہمارا ساتھ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 937179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش