QR CodeQR Code

ڈہرکی، متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ماری پٹرولیم کا ریلیف کیمپ قائم

9 Jun 2021 20:18

ڈہرکی میں فلاحی و سماجی تنظیم ماری پٹرولیم کا ریلیف کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، جس میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ماری پٹرولیم کی خصوصی میڈیکل ٹیم فوج اور مقامی انتطامیہ کے تعاون سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں گھوٹکی کے قریب سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 65 سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے، جنہیں میرپور ماتھیلو، رحیم یار خان سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثہ میں متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے متعدد این جی اوز سرگرم عمل ہیں۔ ڈہرکی میں فلاحی و سماجی تنظیم ماری پٹرولیم کا ریلیف کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، جس میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ماری پٹرولیم کی خصوصی میڈیکل ٹیم فوج اور مقامی انتطامیہ کے تعاون سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے اور زخمیوں کو کھانے کی فراہمی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 937180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937180/ڈہرکی-متاثرہ-افراد-کی-بحالی-کیلئے-ماری-پٹرولیم-کا-ریلیف-کیمپ-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org