QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی ہے، حلیم عادل شیخ

9 Jun 2021 20:22

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے نوکریاں بیچنے اور نااہل لوگوں کو دینے کا ارادہ کرلیا ہے، سرکاری نوکریوں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی ہے، سرکاری نوکریوں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں جھوٹ پر مبنی باتیں کیں، سب کو پتہ ہے سندھ کا دشمن کون ہے۔ حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی جبکہ ہزاروں لوگوں کی نوکریاں بیچنے اور نااہل لوگوں کو دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ویکسی نیشن سینٹر کو ایک ایک ویکسین وفاق نے دی ہے، یہ چاہتے ہیں ہمیں پیسے دے دو پھر نہیں پوچھو۔


خبر کا کوڈ: 937181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937181/سندھ-حکومت-نے-ترقیاتی-بجٹ-میں-کرپشن-کی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org