QR CodeQR Code

کراچی، فعال شیعہ شخصیت صغیر عابد رضوی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

9 Jun 2021 22:25

مرحوم کے انتقال پر علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ رضی جعفر نقوی، شبر رضا و دیگر رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی فعال شیعہ قومی شخصیت، مرکزی رہنماء آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سید صغیر عابد رضوی طویل علالت کے بعد دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کرگئے۔ مرحوم طویل عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم ملت جعفریہ کو درپیش تمام مسائل و مشکلات میں ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوتے تھے۔ مرحوم کا شمار کراچی کی فعال شیعہ قومی شخصیات میں ہوتا تھا۔ مرحوم کے انتقال پر علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ رضی جعفر نقوی، شبر رضا و دیگر رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 937200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937200/کراچی-فعال-شیعہ-شخصیت-صغیر-عابد-رضوی-طویل-علالت-کے-بعد-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org