0
Wednesday 9 Jun 2021 23:15

ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر جدید پولیسنگ کیجانب اہم قدم ہے، جام کمال خان

ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر جدید پولیسنگ کیجانب اہم قدم ہے، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جدید ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔ سی سی پی او آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر نہایت ہی اہم سسٹم ہے، یہ سسٹم جدید پولیسنگ کی جانب اہم قدم ہے۔ پولیس کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی پالیسی، حکمت عملی اور میکینزم کے ذریعے جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ بلوچستان پولیس اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگائے گی۔ عوام کو پولیس اسٹیشنز میں معیاری سروس ڈیلیوری کے لیے جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر اور بہتر اقدامات سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے جدید سسٹم کی لانچنگ پر آئی جی پولیس بلوچستان اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سمارٹ پولیس سٹیشن، وومن سمارٹ پولیس سٹیشن اور پولیس سیٹلائٹ موبائل خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹریز محترمہ بشری رند، مبین خان خلجی، ایم پی اے خلیل جارج، وزیراعلیٰ کے لائزن اسسٹنٹ پرنس احمد علی بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ حکام نے نئے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید سسٹم سے پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ کا نظام بہتر کیا جا سکے گا۔ نفری، جرائم، تفتیش، سکیورٹی، پروفالنگ، انسپکشن، ڈسپلن اور پولیس اسٹیشن کے ریکارڈ بہتر انداز سے ترتیب دیئے جائیں گے۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ جدید ڈیٹا سسٹم کے ذریعے مجرموں اور جرائم کے پورے ڈیٹا کو ریکارڈ کیا جا سکے گا اور ڈیٹا اینڈ کمانڈ سینٹر کے ذریعے کرمنلز ریکارڈ آئیڈینٹیفکیشن ممکن ہوگا۔ مزید بتایا گیا کہ اس نظام سے ہوٹلوں میں رہائش پذیر افراد اور مسافروں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا سکے گا، کرایہ دار کا اندراج اور ان کی شناخت میں مذکورہ نظام سے مدد ملے گی، انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے ہر تھانے کا ڈیٹا دستیاب ہوگا، سیٹلائٹ موبائل پولیس خدمت مرکز اور ڈیجیٹل سرویلینس میکنزم کو مزید بہتر کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ پانچ مزید سیٹلائٹ پولیس موبائل خدمت مرکز قائم کئے جائیں گے اور صوبے کے 29 اضلاع میں سرویلنس سسٹم کا آغاز کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 937209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش