QR CodeQR Code

جی بی میں فائبر ٹو ہوم سروس کا آغاز

9 Jun 2021 23:21

سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل عمران منصور نے گلگت میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دس جون سے پائلٹ پروجیکٹ کی شکل میں گلگت شہر کے صارفین کو کنکشنز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ اس کے بعد بالترتیب کریم آباد سکردو اور چلاس میں بھی کنکشنز کی فراہمی شروع کر دی جاۓ گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایس سی او نے گلگت بلتستان میں فائبر ٹو ہوم سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل عمران منصور نے گلگت میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دس جون سے پائلٹ پروجیکٹ کی شکل میں گلگت شہر کے صارفین کو کنکشنز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ اس کے بعد بالترتیب کریم آباد سکردو اور چلاس میں بھی کنکشنز کی فراہمی شروع کر دی جاۓ گی۔ اس منصوبے کے ذریعے صارف کو ایک ہی آپٹیکل فائبر کیبل کے ذریعے ٹیلیفون تیز ترین انٹرنیٹ اور ایچ ڈی ٹی وی کی سہولت میسر آئے گی۔ اس سروس کو دوسرے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنےحالیہ دورہ گلگت کے موقع پر ایس سی او ٹرپل پلے سروس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 937210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937210/جی-بی-میں-فائبر-ٹو-ہوم-سروس-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org