0
Wednesday 9 Jun 2021 23:18

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش