0
Wednesday 9 Jun 2021 23:30

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاتر میں داخلہ بند

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاتر میں داخلہ بند
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 32 سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان کو باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو لازمی کروانے کے لئے باضابطہ 30 جون سے 15 جولائی تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اس اعلامیے میں ایڈمنسٹریشن سمیت فنانس و دیگر محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جاری گائیڈ لائنز کے تحت تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ اعلیٰ افسران پر لازم ہے کہ وہ اپنے محکمے کے ماتحت ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

اس کے لئے ہر محکمے کو ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس تک تمام ملازمین کی لازمی کورونا ویکسینیشن کروائی جائے جبکہ سیکٹریز صاحبان اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جو سرکاری ملازمین کورونا ویکسینیشن نہیں کروا رہے وہ محکمے یا دفتر میں داخل نہ ہوسکیں۔ اس سلسلے میں محکموں کے متعلقہ فوکل پرسنز کو کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق 21 محکموں کو 30 جون اور 11 محکموں کو 15 جولائی تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 937213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش