QR CodeQR Code

حکومت کا کاروباری مراکز ہفتے میں 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

9 Jun 2021 23:47

این سی او سی نے ہدایت کی کہ پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین تیس جون تک کورونا ویکسینیشن کرانے کے پابند ہوں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے بعض شعبوں کوخصوصی مراعات بھی دی جائیں گی، تمام شہری رضاکارانہ طور پر کورونا ویکسین لگوائیں گے


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں ہفتے میں دو دن کا لاک ڈاؤن کم کرکے ایک دن کا کر دیا۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک بھر میں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی اور اب ایک دن کاروبار بند رہیں گے، اس ایک دن کا تعین وفاقی یونٹ خود کریں گے۔ این سی او سی نے دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم کرکے مکمل حاضری کی اجازت دیدی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح غیر رابطے والے سلیکٹڈ کھیلوں کی اجازت ہو گی جبکہ کراٹے،باکسنگ، کبڈی،ریسلنگ جیسی کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ ان ڈور جمز صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کے لئے کھل سکیں گے۔ ثقافتی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔ مزار اور سینماز بدستور بند رہیں گے۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین تیس جون تک کورونا ویکسینیشن کرانے کے پابند ہوں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے بعض شعبوں کوخصوصی مراعات بھی دی جائیں گی، تمام شہری رضاکارانہ طور پر کورونا ویکسین لگوائیں گے، ویکسینیشن مراکز صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اور گیارہ جون سے اٹھارہ سال سے اوپر کے شہریوں کی ویکسینیشن شروع ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 937216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937216/حکومت-کا-کاروباری-مراکز-ہفتے-میں-2-کی-بجائے-ایک-دن-بند-رکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org