QR CodeQR Code

برسی امام خمینی، جامعہ شہید عارف الحسینی کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس

10 Jun 2021 00:51

میزبانی کے فرائض مولانا عابد حسین شاکری نے انجام دیئے، اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطابات میں امام خمینی کی انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور اسے امت مسلمہ مشعل راہ قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی کی 32ویں برسی کے موقع پر جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی، جبکہ میزبانی کے فرائض مولانا عابد حسین شاکری نے انجام دیئے، اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطابات میں امام خمینی کی انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور اسے امت مسلمہ مشعل راہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے اسلام کی سیاسی جدوجہد کی عملی تصویر پیش کی اور دنیا پر یہ باور کرایا کہ اسلام مکمل طور پر ایک ضابطہ حیات ہے، چاہے سیاست ہو، حکومت یا پھر زندگی کا کوئی بھی شعبہ۔


خبر کا کوڈ: 937223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937223/برسی-امام-خمینی-جامعہ-شہید-عارف-الحسینی-کے-زیراہتمام-اتحاد-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org