QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر کو تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی

10 Jun 2021 01:31

تفتیشی ذرائع نے آج گرفتار نوجوان سے متعلق معلومات دی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تھپڑ مارنے والا شخص 28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متنازعہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا کے بعد سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لینے ریسٹورینٹس کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کے لیے شہر ڈروم پہنچے تھے جہاں ایک نوجوان نے سب کے سامنے صدر کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا تھا۔ پولیس نے اچانک کی افتاد پر بوکھلاہٹ کے شکار ایمانوئیل میکرون کو نوجوان سے دور کیا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا تاہم تفتیشی ذرائع نے آج گرفتار نوجوان سے متعلق معلومات دی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تھپڑ مارنے والا شخص 28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تلوار چلانے کی تربیت دینے والے کلب کے مالک ڈامین تاریل کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری عہدیدار کے خلاف حملے پر تفتیش جاری ہے۔ فرانس میں کسی سرکاری عہدیدار سے مار پیٹ پر تین سال قید اور 45 ہزار یورو کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 937224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937224/فرانسیسی-صدر-کو-تھپڑ-رسید-کرنے-والے-نوجوان-کی-شناخت-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org