0
Thursday 10 Jun 2021 08:40

حد بندی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ہمیں انتظار کرنا چاہیئے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حد بندی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ہمیں انتظار کرنا چاہیئے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی نشست سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائشگاہ گپکار میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس کے دوران اعلامیہ میں شامل لیڈر شپ نے واضح کیا کہ 4 اگست 2019ء کے موقف میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اجلاس شام 5 بجکر 10 منٹ پر شروع ہوا۔ اجلاس کے انعقاد کے فوراً بعد اتحاد لیڈران نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست 2019ء کو ہونے والے اعلامیہ پر ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ وہ حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ جب انکے والد شیخ محمد عبداللہ سعودی عرب میں تھے اور انہیں معلوم ہوا کہ دہلی واپس آکر انکی گرفتاری ہوگی، اس وقت سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل نے انہیں عرب میں رہ کر وہاں کی شہریت کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں آگ میں رہ کر اس آگ کو بجھانا چاہتا ہوں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں بھی آگ میں رہ کر آگ بجھانا چاہتا ہوں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ ہمیں جاری افواہوں کے سلسلے میں اب تک کسی چیز کے بارے میں نہیں پتہ ہے، جو انہیں کرنا ہے وہ کریں گے، ہم تو اللہ کی رسی تھامے ہوئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے مستقبل کو ٹھیک رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک حد بندی کا سوال ہے تو معاملہ عدالت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے، حدی بندی کمیشن کے سربراہ خود سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، سپریم کورٹ کا جواب آئے گا تو پھر ہم فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر پولیس کا  بڑا زبردست دباؤ ہے، لوگوں کی پکڑ دھکڑ ہورہی ہے بچوں کو گرفتار کر کے لے جارہے ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیئے، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑا کی گئی ہیں۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ یہ تو غلط ہے، انسان کی نقل و حمل اسکا جمہوری حق ہے، جبکہ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس جانب توجہ مبذول کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بیماری نے ہر ایک شعبے کو بحران میں مبتلا کیا، جبکہ ژالہ باری کے نتیجے میں زمینداروں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ایک ہزار روپے سے کیا ہوگا، بلکہ سرکار کو ایک جامع پالیسی ترتیب دیں اور کئی ایسا نا ہی جو ایک استاد کے بچے نے کیا وہی اور کچھ لوگ کریں۔ ٹیکہ کاری پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کئی ڈسپنسریوں میں عملہ موجود نہیں ہے۔ عوامی اتحاد کے نئے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جماعت کبھی بھی لوگوں کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 937243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش