QR CodeQR Code

لاہور، ایک قوم ایک منزل کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام

ہماری منزل پُرامن ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے، مولانا عاصم مخدوم

10 Jun 2021 10:17

اپنے خصوصی لیکچر میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ نے کہا کہ ایک قوم ایک منزل کے نعرہ پر تمام مکاتبِ فکر کو اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک قوم ہیں، قوم اس نعرہ پر ہمارا ساتھ دے۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام ’’ایک قوم ایک منزل‘‘ کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خصوصی لیکچر دیا۔ بیت الامن شادمان لاہور میں کُل مسالک علماء بورڈ کے زیر اہتمام ’’ایک قوم ایک منزل‘‘ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں چودھری محمد ارشد گجر، محمد عمر طارق، قاری خالد محمود، علامہ احمد شکیل صدیقی، مفتی شہباز عالم فاروقی، محمد عبداللہ طارق، محمد اویس علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ایک قوم ایک منزل کے نعرہ پر تمام مکاتبِ فکر کو اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک قوم ہیں، قوم اس نعرہ پر ہمارا ساتھ دے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہماری منزل پُرامن ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے، ہم پُرامن معاشرہ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 937256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937256/ہماری-منزل-پ-رامن-ترقی-یافتہ-اور-خوشحال-پاکستان-ہے-مولانا-عاصم-مخدوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org