QR CodeQR Code

بعض بیرونی طاقتیں اور عالمی ذرائع ابلاغ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، طاہر اشرفی

10 Jun 2021 10:29

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزارت اطلاعات کو اس کیخلاف فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے ملک بھر میں علماء و مشائخ کنونش کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض بیرونی طاقتیں اور عالمی ذرائع ابلاغ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی وزارت اطلاعات کو اس کیخلاف فوری اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کی طرف علماء و مشائخ کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 937266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937266/بعض-بیرونی-طاقتیں-اور-عالمی-ذرائع-ابلاغ-پاکستان-میں-انتشار-پیدا-کرنے-کی-کوشش-کر-رہے-ہیں-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org