QR CodeQR Code

پاکستان میں اقلیتوں کی عبادتگاہیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں، سردار بشن سنگھ

10 Jun 2021 10:51

سکھ رہنمائوں نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیسکو وفد کی جانب سے پاکستان میں موجود گوردواروں اور مندروں کی دیکھ بھال پر اظہار اطمینان باعث مسرت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار بشن سنگھ اور موجودہ جنر ل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں، ان کی تزئین و آرائش کر کے مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔ سکھ رہنمائوں نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیسکو وفد کی جانب سے پاکستان میں موجود گوردواروں اور مندروں کی دیکھ بھال پر اظہار اطمینان باعث مسرت ہے۔ چیئرمین کی ہدایت پر شرائنز برانچ کی ٹیم نے تمام گورودواروں میں دیکھ بھال کے انتظامات بہتر طریقہ سے انجام دیئے جا رہے ہیں جبکہ قبضہ ما فیا کیخلاف بھرپور آپریشن کرکے گوردواروں کی زمینوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کروایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 937274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937274/پاکستان-میں-اقلیتوں-کی-عبادتگاہیں-پہلے-سے-زیادہ-محفوظ-ہیں-سردار-بشن-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org