QR CodeQR Code

قومی اسمبلی میں قانون سازی، حکومت کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری

10 Jun 2021 17:29

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے، موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے پر موجود ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ، پاکستان شپنگ کارپوریشن اور انتخابات ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے قانون سازی کے لئے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پھر ہوگا، اجلاس کا 8 صفحات پر مشتمل 80 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایجنڈا حکومتی بزنس سے بھرپور ہے اور آج کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، حکومت نے قانون سازی مکمل کرنے کے لئے اپنے ارکان کو ایوان میں حاضر ہونے کی تاکید کردی ہے، کیوں کہ عین وقت پر طویل ایجنڈا جاری ہونے ہونے پر اپوزیشن کی طرف سے بھی احتجاج کا قوی امکان ہے، اس لئےحکومت کی جانب سے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے، موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے پر موجود ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ، پاکستان شپنگ کارپوریشن اور انتخابات ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے، ہیلتھ پروفیشنلز کونسل بل، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل اور میچوئل لیگل اسسٹنس ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 937330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937330/قومی-اسمبلی-میں-قانون-سازی-حکومت-کا-اتحادیوں-کو-اعتماد-لینے-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org