QR CodeQR Code

لاک ڈاﺅن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں ہیکہ مہلک وائرس کا خاتمہ ہوگیا ہے، اعجاز اسد

10 Jun 2021 18:49

ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہی واحد ذریعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے کورونا گائیڈ لائنز پر ہو رہے عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے آج سرینگر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری اور پولیس کے دیگر افسران تھے۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہی واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی لانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ مہلک وائرس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ ادھر بھارت میں مہلک وباء کورونا وائرس کے قہر کے دوران اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی ہورہی ہے لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ابھی تک کے سب سے کم کورونا مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 94052 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ 6148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔


خبر کا کوڈ: 937335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937335/لاک-ڈاﺅن-میں-نرمی-کا-مطلب-یہ-نہیں-ہیکہ-مہلک-وائرس-خاتمہ-ہوگیا-ہے-اعجاز-اسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org