0
Thursday 10 Jun 2021 18:49

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 6148 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 6148 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے، جو اب تک ایک دن میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دریں اثنا بدھ کے روز ملک میں 33 لاکھ 79 ہزار 261 افراد کو ویکسین لگائے گئے، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار 693 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6148 افراد کورونا کی وباء کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جو 18 مئی کو 4529 اموات کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بھارت میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح اب بھی 1.23 فیصد ہے۔ اس دوران بہار میں سب سے زیادہ یعنی 3971 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھا کر ڈھائی لاکھ کروڑ کی کمائی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 937336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش