0
Monday 22 Aug 2011 19:50

پہلے صرف میں کہتا تھا اب سب کہتے ہیں فوج آجائے، فوج آئی تو مارشل لا لگے گا، پیر پگاڑا

پہلے صرف میں کہتا تھا اب سب کہتے ہیں فوج آجائے، فوج آئی تو مارشل لا لگے گا، پیر پگاڑا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا ہے کہ پہلے وہ کہتے تھے کہ فوج آ جائے، اب سب کامطالبہ ہے کہ فوج آئے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ فوج آئی تو انشاءاللہ مارشل لاء ہی آئے گا۔ کنگری ہاوٴس کراچی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی دعوت تو دیدی ہے لیکن ان کی نیت کیا ہے یہ پتہ نہیں۔ پیر پگارا نے کہا کہ اس سال ماہ ستمبر نہیں ستم گر ہو گا، لیکن کراچی کو اگر پھر دارالحکومت بنا دیا جائے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اب نہ سندھ کارڈ چلے گا نہ مہاجر کارڈ چلے گا، اگر فوج آ گئی تو صرف راشن کارڈ چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے بلوں سے نہیں نکلتی، رینجرز کا مورال ڈاوٴن ہے، پیچھے صرف فوج ہی رہ جاتی ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہےکہ فوج آئی تو مارشل لا لگے گا، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالات درست کرنے کیلئے اس شہر کو کسی ایک شخص کے حوالے کیا جائے۔
حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کنگری ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پیر پگارا کا کہنا ہے کہ ستمبر کا مہینہ ستمگر ہو سکتا ہے لیکن حکومت نہیں جا سکتی۔ نواز شریف کا مستقبل تاریک ہے اس لئے وہ نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کراچی کو دارالحکومت بنا دیا جائے تو صوبے کا مطالبہ ختم ہو جائے گا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ کراچی ٹھیک نہیں ہوا تو جمہوریت زندہ نہیں رہے گی، لوگ چیف جسٹس کے بجائے جنرل کیانی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا الیکشن ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گا، الیکشن اتنے ہی اچھے تھے تو نواز شریف کو آج اسمبلی میں ہونا چاہئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 93734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش