QR CodeQR Code

امریکیوں کی موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، گورنر مسعود کوثر

22 Aug 2011 20:09

اسلام ٹائمز:میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پخنونخوا کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ امریکیوں کی جانب سے ناکہ توڑنے کا واقعہ قابل تشویش ہے۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ امریکیوں کی جانب سے موٹر وے پر قانون کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے رابطے کر لئے گئے ہیں۔ پشاور میں جمرود کی جامع مسجد میں ہونیوالے خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ امریکیوں کی جانب سے ناکہ توڑنے کا واقعہ قابل تشویش ہے۔ گورنر نے کہا کہ مساجد میں معصوم لوگوں کو روزے کے دوران نشانہ بنانا انسانیت سے عاری لوگوں کا کام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں شہید ہونیوالوں کیلئے مزید پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 93736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93736/امریکیوں-کی-موٹروے-پر-قانون-خلاف-ورزی-قابل-مذمت-ہے-گورنر-مسعود-کوثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org