0
Thursday 10 Jun 2021 21:10

تعلیمی نصاب سے پلاننگ کے تحت اسلامی مضامین حذف کئے جا رہے ہیں، محمد حسین محنتی

تعلیمی نصاب سے پلاننگ کے تحت اسلامی مضامین حذف کئے جا رہے ہیں، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کی ضامن ہے، لیکن آج شعبہ تعلیم کی جو صورتحال ہے، وہ انتہائی تشویش ناک ہے، تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش اور غیر واضح صورتحال سے عمومی بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور اسے بہتر کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اساتذہ ضلع شرقی کراچی کے تحت منعقدہ عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ تعلیمی نصاب سے پلاننگ کے تحت اسلام دشمن عناصر اللہ، رسولؐ اور صحابہ کرامؓ سے متعلق مضامین حذف کر رہے ہیں، اس سلسلے میں باریک بینی سے جائزہ لے کر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ شعبہ تعلیم جماعت اسلامی سندھ کے ڈائریکٹر محمد عظیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے خلاف موجودہ سازشوں کیخلاف والدین، اساتذہ اور طلبہ کو بھی بھرپور مزاحمت کرنی ہوگی، تاکہ ہر گھناﺅنی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے، دستور پاکستان کے آرٹیکل 31 کے تحت حکومت وہ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے، جس میں اسلام کے مطابق زندگی گذارنے کی اجازت ہے۔
خبر کا کوڈ : 937362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش