0
Friday 11 Jun 2021 06:56

موجودہ حالات میں عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، رخشندہ ناز

موجودہ حالات میں عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، رخشندہ ناز
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظم صوبہ رخشندہ ناز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی شہادت کا المناک واقعہ قابل مذمت اور اسلاموفوبیا کا واضح ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، جیکب آباداور خیرپور میں منعقدہ تنظیمی اجلاس و کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رخشندہ ناز نے کہا کہ تقویٰ اور للٰہیت اسلامی اجتمایت کی بنیاد ہے، جبکہ سمع و اطاعت کا نظام اس کو مضبوط کرتا ہے، آج باہمی انتشار نے مسلمانوں کو دشمن کیلئے تر نوالہ بنا دیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب ناظمہ عظمیٰ اظہار نے کہا کہ تعلق باللہ صرف خانقاہوں میں بیٹھ کر نہیں ہوتا بلکہ معاملات میں اللہ کی رضا کے حصول سے اللہ سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ عائشہ ودود نے کہا قرآن فہمی فرد کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔ دریں اثناء صوبائی ناظمات اضلاع نے ناظمہ صوبہ کو اضلاع کی تنظیمی صورتحال اور دعوتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 937363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش