0
Thursday 10 Jun 2021 21:21

سکردو میں ''دسترخوان محبت'' کا آغاز

سکردو میں
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ افتخار الدین مرزا اور ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی کی جانب سے سکردو میں دسترخوان محبت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ سکردو قتل گاہ میں غریبوں، مسافروں اور مریضوں کو کھانا کھلایا جائے گا۔ دسترخوان محبت کے افتتاح کے موقع پر سید علی رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ قتل گاہ شریف سکردو میں دسترخوان کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ قتل گاہ شریف مسافروں اور غریبوں کا مسکن ہے۔ زیارت اور فاتحہ خوانی کیلئے بھی لوگ یہاں آتے رہتے ہیں۔ آج کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر یہاں پر مریضوں، مسافروں اور غریبوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب پروری ہمارا شیوہ ہے۔ نماز ظہرین کے بعد یہاں دسترخوان کا اہتمام ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 937364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش