QR CodeQR Code

پانی بحران، سندھ حکومت کا کل بروز جمعہ ’یوم دعا‘ منانے کا فیصلہ

10 Jun 2021 21:26

وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ عوام وفاقی حکومت سے مایوس ہو چکی ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی حکومت سندھ کو پانی کی ایک بوند کیلئے تڑپا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پانی بحران پر سندھ حکومت نے کل بروز جمعہ صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی دور کرنے کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی، سندھ بھر کی عبادت گاہوں اور درگاہوں میں دعائیہ تقریبات ہوں گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علما اور عوام سے پانی کی کمی دور کرنے کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وفاقی حکومت سے مایوس ہو چکی ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی حکومت سندھ کو پانی کی ایک بوند کیلئے تڑپا رہی ہے۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک مصیبتوں کے خاتمے کیلئے دعا کریں، سندھ بھر میں دعائیہ تقریبات ایس او پیز کے تحت ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 937365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937365/پانی-بحران-سندھ-حکومت-کا-کل-بروز-جمعہ-یوم-دعا-منانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org