0
Thursday 10 Jun 2021 21:30

پشاور ایئرپورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور ایئرپورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام کورونا مریضوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا۔ باچا خان ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائین کی پروازپی کے 218 کے ذریعے پشاور پہنچنے والے 128 مسافروں میں سے 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد 24 مسافروں کی ٹیسٹ نتائج مثبت آئے تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ مثبت آنے والے ٹیسٹ کی دوبارہ ویریفیکیشن ٹرین شدہ کتوں کے زریعے بھی کرتے ہیں۔ سراغ رساں کتوں نے بھی 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی جس کے بعد کورونا مریضوں کو دوسرے مسافروں سے الگ کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں نے قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کیا اور انکا کہنا تھا کہ وہ ویکسین لگا کر ملک پہنچے ہیں تاہم ایس او پیز کے مطابق تمام کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی حوالے کیا گیا جسکے بعد کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی زیر انتظام قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا۔ کورونا مریضوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے قرنطینہ مراکز شفٹ کیا جاتا ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الرحمان عباسی کے مطابق ائیرپورٹ پر تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے اور مسافر کے علاوہ کسی کو بھی ائیر پورٹ جانے کی اجازت نہیں جبکہ مسافروں کے ٹیسٹ نتائج آنے سے پہلے کسی کو بھی ائیر پورٹ سے باہرنہیں جانے دیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 937366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش