0
Thursday 10 Jun 2021 21:32

سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کریگی

سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کریگی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کا اجلاس 15 جون کو طلب کر لیا گیا، جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق سفارشات کی منظوری دے گی، سندھ کے ٹیکس ٹارگٹ، شرح کی تفصیلات سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ یونیورسٹی آف میرپورخاص کا چارٹر بھی سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی، سندھ کا بجٹ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ وزیر خزانہ سندھ 15 جون کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، 16 جون کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں بجٹ میں گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ 75 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 37 ہزار 500 کیا جا رہا ‏ہے۔ گریڈ 19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21 لاکھ سے بڑھا کر 26 لاکھ 25 ہزار اور گریڈ 20 کے ملازمین کی ‏گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر 31 لاکھ 25 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش