QR CodeQR Code

پی اے آر سی نے چلاس میں پہلی مرتبہ آلو ٹشو کلچر لیبارٹری قائم کر دی

10 Jun 2021 21:40

آلو ٹشو کلچر لیباریٹری کے قیام سے آلو کی پیداواری صلاحیت بڑھنے کیساتھ ساتھ بیماریوں سے پاک آلو کے بیج کی پیدوار بڑھے گی۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے محکمہ زراعت کے ماہرین اور پی آے آر سی حکام کے ہمراہ آلو ٹشو کلچر لیباریٹریری اینڈ سکرین ہاوس کا افتتاح کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایگریکلچر ریسریچ کونسل نے چلاس میں پہلی مرتبہ آلو ٹشو کلچر لیباریٹری اور سکرین ہاوس کا قیام عمل میں لایا۔ آلو ٹشو کلچر لیباریٹری کے قیام سے آلو کی پیداواری صلاحیت بڑھنے کیساتھ ساتھ بیماریوں سے پاک آلو کے بیج کی پیدوار بڑھے گی۔ پی آے آر سی اپنی کولڈ سٹوریج کی گنجائش کے مطابق ٹشو کلچر تکنیک کے ذریعے بیماری سے پاک آلو کے بیج کی پیداوار کو بڑھانے میں کامیاب ہوا جس کے بعد گلگت بلتستان اور چلاس میں بھی پہلی مرتبہ آلو ٹشو کلچر لیباریٹری قائم کرکے بیماریوں سے پاک آلو کے بیج کسانوں کو فراہم کرنا ہے تاکہ کسان کم وقت میں زیادہ سے زیادہ آلو کی پیدوار حاصل کرکے خود کفیل بن سکیں اور معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔

چلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے محکمہ زراعت کے ماہرین اور پی آے آر سی حکام کے ہمراہ آلو ٹشو کلچر لیباریٹریری اینڈ سکرین ہاوس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پی آے آر سی کے زمہ داروں نے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کو آلو، اخروٹ اور دیگر غذائی پھلوں اور سبزیوں کی کم وقت میں زیادہ پیدوار دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا گیا کہ پی آے آر سی  آلو کا بیج صحتمند اور بیماری سے پاک ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آلو کے کاشت کاروں اور محققین کو صحت مند پودے لگانے والے اسٹاک مہیا کریں۔ ٹشو کلچر میں تجارتی آلو کی مختلف اقسام کا ایک جامع ذخیرہ برقرار رکھیں اور اس کو زندہ کریں۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کراچی سے لیکر چین کے بارڈر تک پورے ملک کو گرینی فائی کرنا ہماری حکومت کا بنیادی مشن ہے۔ ہمارے ملک میں ساڑھے  22 کروڑ ایکڑ زمین ہے جس میں 5 کروڑ ایکڑ زمین آباد ہے، جہاں جہاں پانی میسر ہوگا ان علاقوں کو زرخیز بنائیں گے۔ گلگت بلتستان ایک یونیک علاقہ ہے، ہم اس علاقے کے پہاڑوں کو بھی گرینی فائی کریں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو اپنے پاوں پر کھڑے کرنے کیلئے زراعت، لائیو سٹاک فشریز، ویجیٹیبل کی پیدواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ یہاں کے لوگ خود کفیل ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 937368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937368/پی-اے-ا-ر-سی-نے-چلاس-میں-پہلی-مرتبہ-ا-لو-ٹشو-کلچر-لیبارٹری-قائم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org