QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس ناکام ہو چکی ہے، افراسیاب خٹک

22 Aug 2011 20:17

اسلام ٹائمز:پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز تعینات تو کیے گئے ہیں لیکن انہیں واضح ہدایات نہیں دی گئیں، اس لیے شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس ناکام ہو چکی ہے۔ امن کی بحالی کے لیے شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ اے این پی کا کوئی دہشت گرد ونگ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز تعینات تو کیے گئے ہیں لیکن انہیں واضح ہدایات نہیں دی گئیں، اس لیے شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے۔ افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ مجرموں کو گرفتار نہ کرنے میں حکومت قصوروار ہے۔


خبر کا کوڈ: 93737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93737/کراچی-میں-پولیس-ناکام-ہو-چکی-ہے-افراسیاب-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org