0
Thursday 10 Jun 2021 21:48

محکمہ اوقاف کا اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک، ایم ڈبلیو ایم یوم احتجاج منائیگی

محکمہ اوقاف کا اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک، ایم ڈبلیو ایم یوم احتجاج منائیگی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے ملت تشیع کیساتھ امتیازی سلوک کیخلاف کل جمعہ کو بطور یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ پورے صوبے میں محکمہ اوقاف پنجاب کے ذمہ داران بالخصوص سیکرٹری اوقاف پنجاب کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئمہ جمعہ جماعت کل جمعہ کے خطبوں میں محکمہ اوقاف کے ناروا سلوک سے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کیلئے پاکستان میں جینا مشکل بنایا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ اہل تشیع کیخلاف بلاجواز مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جا رہے ہیں جبکہ عزاداری کو ایک جرم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جس سے کسی طور دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق جیسا آمر بھی عزاداری نہیں رکوا سکا، تو یہ بیوروکریٹ کس باغ کی مولی ہیں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ متحدہ علماء بورڈ سمیت سرکاری اداروں اور کمیٹیوں میں ملت تشیع کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ ایک مخصوص فرقے کو ہی نوازا جا رہا ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ اس ملک کو ہم نے بنایا تھا، اسے ہم ہی بچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 937372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش