QR CodeQR Code

کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل قابل مذمت، اردو کو دستور کیمطابق نافذ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

10 Jun 2021 21:55

ایس یو سی کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دنیا کو مغرب میں پھیلتی یہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کیوں نظر نہیں آتی؟ کبھی مساجد پر حملے کئے جاتے ہیں، کبھی راہ چلتے لوگوں کو کچل دیا جاتا ہے، کیا یہ دہشتگردی کے ذمرے میں نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اردو زبان صرف قومی زبان نہیں یہ قومی شناخت ہے، دستور میں موجود، سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود، پورے ملک کو آپس میں پروئے ہوئے ہے مگر افسوس اس قومی شناخت کے ساتھ ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی جیسا سلوک کیا جارہا ہے، اردو زبان کا حق تسلیم کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 251 کو فی الفور نافذ کیا جائے، انہوں نے کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کیوں یہ انتہاء پسندی و دہشت گردی نظر نہیں آتی؟ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2015ء میں اردو زبان کے نفاذ بارے سپریم کورٹ آف پاکستان کا تاریخی فیصلہ آیا، مگر افسوس جمہور، دستور کی بالادستی کی صرف مالا جپی جاتی ہے عملاً سب کچھ مفادات کی نذر کردیا جاتا ہے، یہی حال اس زبان کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اردو زبان جہاں پورے ملک کو آپس میں پروئے ہوئے یکجہتی کی علامت ہے، وہیں قومی شناخت، دستور میں موجود اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود ہے۔ اردو کے نفاذ کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 251 پر فی الفور عمل کیا جائے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی شہادت کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مغرب میں پھیلتی یہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کیوں نظر نہیں آتی؟ کبھی مساجد پر حملے کئے جاتے ہیں، کبھی راہ چلتے لوگوں کو کچل دیا جاتا ہے، کیا یہ دہشتگردی کے ذمرے میں نہیں آتا، کسی بھی بے گناہ شخص کو ناحق قتل کرنا ظلم اور دہشتگردی ہے، چنانچہ کنیڈین پارلیمنٹ نے بھی اسکو دہشتگردی قرار دیا ہے البتہ دہشتگردی کے اس سانحہ کے وجوہ و اسباب کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس سانحہ میں زخمی ہونیوالے بچے کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونیوالے افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 937375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937375/کینیڈا-میں-پاکستانیوں-کا-قتل-قابل-مذمت-اردو-کو-دستور-کیمطابق-نافذ-کیا-جائے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org