0
Thursday 10 Jun 2021 22:20

پانی بحران، سندھ حکومت کا کل صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ

پانی بحران، سندھ حکومت کا کل صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پانی بحران پر سندھ حکومت نے کل صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی دور کرنے کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی، سندھ بھر کی عبادت گاہوں اور درگاہوں میں دعائیہ تقریبات ہوں گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علماء اور عوام سے پانی کی کمی دور کرنے کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ عوام وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کو پانی کی ایک بوند کے لئے تڑپا رہی ہے۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک مصیبتوں کے خاتمے کے لئے دعا کریں، سندھ بھر میں دعائیہ تقریبات ایس او پیز کے تحت ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی نے سندھ کے حصے کا پانی دینے کی قرارداد کی مخالفت کی تو سہیل انور سیال غصے میں آگئے تھے اور پی ٹی آئی رکن کو مارنے کی کوشش کی تھی۔ پی ٹی آئی رکن محمد علی جی جی نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارسا پانی حصے کا دے رہا ہے، پانی تو سندھ میں ہے، ایک لوٹا پہلے کہتا تھا کہ پیپلز پارٹی والے پانی لے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ جو پانی پر صوبے کی مخالفت کرے گا ان کے گھروں میں گھسیں گے، تم لوگ پانی کی مخالفت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، ایم این ایز قومی اسمبلی میں تسلیم اور یہاں مخالفت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش