QR CodeQR Code

لیاری سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پھر حکومت سے ناراض

10 Jun 2021 22:28

ایک بیان میں شکور شاد نے کہا کہ لیاری سے بلاول کو شکست دینے والے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیئے تھا، جمعہ کے دن ‏وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وزیراعظم کی طرف سے لیاری کے منصوبوں کو ‏اہمیت نہیں دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد ‏پھر وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے۔ شکور شاد نے بجٹ میں لیاری کو نظرانداز کرنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‏شکور شاد کا کہنا ہے کہ وفاق کی مسلسل نظراندازی پر دلبرداشتہ ہوکر گھر بیٹھ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری سے بلاول کو شکست دینے والے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیئے تھا، جمعہ کے دن ‏وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وزیراعظم کی طرف سے لیاری کے منصوبوں کو ‏اہمیت نہیں دی گئی۔

اس سے قبل بھی شکور شاد ترقیاتی فنڈز اور لیاری کے مسائل حل نہ ہونے کا متعدد بار شکوہ کرچکے ہیں اور انہوں نے پارٹی و پارلیمانی اجلاسوں میں بھی نظرانداز کئے جانے پر ناراضی کا اظہار ‏کیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری پریس ریلیز میں شکور شاد نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے ‏حلقہ این اے 246 کو جاری فنڈذ کی تحقیقات نیب سے کروانے اور فرانسک بنیادوں پر چیک ‏کرانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر کوئی کرپشن ثابت ہو تو مجھے سرعام ڈی چوک یا چیل چوک پر ‏ریاستی فائرنگ اسکواڈ سے شوٹ کردیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 937381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937381/لیاری-سے-تحریک-انصاف-کے-رکن-اسمبلی-پھر-حکومت-ناراض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org