0
Thursday 10 Jun 2021 22:42

بغداد، امریکی فوجی اڈے پر 3 ڈرون طیاروں کا کامیاب حملہ

بغداد، امریکی فوجی اڈے پر 3 ڈرون طیاروں کا کامیاب حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں واقع امریکی فوجی اڈے "وکٹوریہ پیلیس" میں آج علی الصبح زوردار دھماکے سنے گئے ہیں جن کے بعد وہاں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے اور افراتفری پھیل گئی۔ عراقی مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینلز کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ محل کے اندر شدید دھماکے ہوئے ہیں جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے فائر کئے گئے راکٹوں کے پھٹنے سے وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ نے اس حوالے سے وکٹوریہ پیلیس کے اندر 3 شدید دھماکوں کی اطلاع دی ہے جبکہ صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ اس امریکی فوجی اڈے پر 3 عدد میزائل آن گرے جن کے باعث یہ دھماکے ہوئے ہیں درحالیکہ وہاں نصب ہوائی دفاع کا امریکی نظام سی آر اے ایم حملہ آور میزائلوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین نے اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے والے میزائل "کتیوشا" تھے جبکہ امریکی نیوز چینل اسکائی نیوز نے خبر دی ہے کہ وکٹوریا پیلیس کو 3 عدد خودکش ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے امریکی فوجی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صابرین نیوز نے اس حوالے سے عینی شاہدین سے نقل کیا ہے کہ دھماکوں کے بعد امریکی فوجی اڈے سے بلند و بالا شعلے اٹھتے دیکھے گئے ہیں تاہم کسی مزاحمتی گروہ نے تاحال ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 937384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش