0
Thursday 10 Jun 2021 22:45

اس سال پريکٹيکل امتحانات نہیں لئے جائیں گے، سندھ حکومت

اس سال پريکٹيکل امتحانات نہیں لئے جائیں گے، سندھ حکومت
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تحریری امتحان صرف اختیاری مضامین کے ہونگے، اس سال پریکٹیکل امتحانات نہیں لئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت جمعرات 10 جون کو بورڈز امتحانات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی سعید احمد، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ حیدرآباد محمد میمن سمیت دیگر شریکِ ہوئے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام تجاویز کو رکھا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے سندھ میں تعلیمی اداروں کو پہلی سے آٹھویں تک کھولنے، نویں اور دسویں کے امتحانات کے انعقاد سمیت دیگر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں تعلیم کے حوالے سے تمام فیصلے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بعد ہوں۔ اجلاس میں سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے شروع کرنے کی منظوری دی گئی، 12ویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اس سال تحريری امتحانات صرف اختياری مضامين کے ہوں گے، اس سال پريکٹيکل امتحانات نہیں لئے جائیں گے، 50 فيصد ايم سی کيوز، 30 فيصد مختصر جوابات اور 20 فيصد طويل جوابات پرچوں میں شامل ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 937385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش