QR CodeQR Code

دریائی کٹائو سے متاثرہ علاقوں کے بچائو کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے, سید علی رضوی

10 Jun 2021 22:53

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان سید علی رضوی نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی، ڈپٹی کمشنر نے مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی طور پر انتظامیہ کا اجلاس بلا کر حکمت عملی مرتب کرنے کا وعدہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان سید علی رضوی نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ دریائی کٹائو سے متاثرہ علاقوں کے بچائو کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ سندوس، کتپناہ، رنگاہ، رزسنا حوطو اور کواردو میں جاری کٹاؤ کے حوالے سے آغا علی رضوی نے ایکشن لیتے ہوئے وفد کی صورت میں ڈپٹی کمشنر حافظ کریم داد چغتائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے سی سکردو شہریار شیرازی اور ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر زبیر بھی موجود تھے۔ وفد میں آغا علی رضوی، معروف سماجی شخصیت حسن حسرت، ترجمان مجلس وحدت المسلمین بلتستان رسول میر، حاجی بشیر اور سید اطہر شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی طور پر انتظامیہ کا اجلاس بلا کر حکمت عملی مرتب کرنے کا وعدہ کیا۔ کل ڈی سی انتظامی اراکین کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے اور ندی نالوں اور دریاوں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ہنگامی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 937386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937386/دریائی-کٹائو-سے-متاثرہ-علاقوں-کے-بچائو-کیلئے-ایمرجنسی-نافذ-کی-جائے-سید-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org